ضروری نہیں کہ ہر ادارہ میڈیا کے سامنے آ کر بات کرے

محمد علی درانی نے بڑا دعویٰ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 دسمبر 2020 11:33

ضروری نہیں کہ ہر ادارہ میڈیا کے سامنے آ کر بات کرے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2020ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی نے کہا کہ ریاست کے تمام ادارے جن کا اس وقت مفاد اس میں ہے کہ ریاست کو حقیقی چیلنجز کی جانب توجہ دی جائے، بجائے اس کے کہ عوام کو مرغیوں کی جنگ میں پھنسا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک موقع بنانے کی پوزیشن میں آجائیں گے۔

محمد علی درانی نے دعویٰ کیا کہ ضروری نہیں ہے کہ ہر ادارہ میڈیا پر آ کر اپنی بات کرے۔ ہر ادارے کی پوزیشن سیاسی جماعت جیسی نہیں ہوتی کہ وہ میڈیا پر آ کر اپنے مؤقف کو بار بار پیش کریں۔ جس پر پروگرام میں موجود سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ آپ نے بہت بڑی خبر دی ہے۔ یقیناً جو لوگ نظر نہیں آتے وہ زیادہ اثر رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد علی درانی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

خیال رہے کہ فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی کی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات سے متعلق کئی خبریں میڈیا میں گردش میں ہے۔

کچھ سیاسی حلقوں کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور احمد خان درانی کی ملاقات کے بعد ن لیگ کی سیاست میں اہم موڑ آنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے ۔ کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فنکشنل لیگ کے رہنما محمدعلی درانی نے کہا کہ اپوزیشن ہو یا حکومت دونوں طرف کی قیادت ڈائیلاگ چاہتی ہیں ، ٹکراؤ کو ختم کرنے کے لئے ماحول پیدا کرنا ہو گا اور ٹریک ٹو ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیرپگارا کی جانب سے پیغام شہباز شریف کے پاس لایا ہوں جس پر فخر ہے، پیر پگارا نے چار نکات کے لیے شہباز شریف کے پاس بھیجا،پیرا پگارا نے ملک میں گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے بات کی، ٹکراؤ سے پہلے ایسے راستے نکالنا تھا کہ جو مفاہمت کا راستہ ہو۔