صحت کارڈ دھوکہ اور ڈرامہ ہے ،ہمایوں خان

ادویات مہنگی کرکے صحت کارڈ کے نام پر عوام سے بھونڈا مذاق کیا جا رہا ہے، شوگر ،بلڈ پریشر، اور بخار کی ادویات غریب خرید نہیں سکتا ، بیان

جمعہ 1 جنوری 2021 14:49

صحت کارڈ دھوکہ اور ڈرامہ ہے ،ہمایوں خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2021ء) صدر پیپلزپارٹی خیبر پختون خوا ہمایوںخان نے کہاہے کہ صحت کارڈ دھوکہ اور ڈرامہ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ہمایوں خان نے کہا کہ ادویات مہنگی کرکے صحت کارڈ کے نام پر عوام سے بھونڈا مذاق کیا جا رہا ہے، شوگر ،بلڈ پریشر، اور بخار کی ادویات غریب خرید نہیں سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ دل ،جگر ، اور کینسر کے مریض مفت علاج کیلئے سندھ جاتے ہیں، خیبر پختون خوا کے ہسپتالوں میں ویل چیئر اور سٹریچر کا بھی کرایہ ہے ،۔

متعلقہ عنوان :