ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت باغات و سبزیات راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام کاشتکاروں کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 2 جنوری 2021 16:31

ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت باغات و سبزیات راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام کاشتکاروں ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت باغات و سبزیات راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام کاشتکاروں کے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، ٹریننگ پروگرام میں ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور حکومت پنجاب کی جانب سے جدید تقاضوں پر مبنی پروگرام میں خاصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پھلدار پودوں کی کاشت، انکی بہتر نشو نما اور تکنیتی مہارت بارے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ٹریننگ پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف یس سی آر ڈی محمد نعیم، ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد افتخار بخاری، محمد ہارون، ڈاکٹر انعام الحق، ڈاکٹر اظہرنقوی،شہزاڈ اکٹر، ڈاکٹر بشارت علی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تربیتی پروگرام میں محکمہ زراعت ہارٹیکلچر کے افسران نے کاشتکاروں کو بتایا ہے کہ پنجاب میں پھلوں کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے حکومت پنجاب کا اہم قدم 5 سالہ منصوبے پر کام جاری ہے


اس منصوبے کے تحت پودوں کی نرسری کا عمل جاری کیا گیا ہے ، نرسری کی جگہ کا تعین اس کی حفاظت، تکنیتی مہارت کا استعمال، جدید تقاضوں پر مبنی کاشکاروں، پھلدار پودوں کی نشو نما اور انکی دیکھ بھال پر کام کام کر رہے ہیں، اس ضمن میں پنجاب میں قائم نرسری مالکان اور کاشتکاروں کو تربیتی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ باغبانی کے کاروبار نہیں ٹھیک ہوں گے تو انکا ذریعہ معاش ٹھیک نہیں ہو گا اس لیے صحیح نسل کے پورے تیار کرنے کر لئے حکومت پنجاب عملی اقدامات کر رہی ہے ، انہوں نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں ہم پودے امپورٹ کروا رہے ہیں، ساتھ ساتھ اعلی نسل کے پودوں کو مارکیٹ میں لیا جا رہا ہے ، انہوں نے بتایا ہے کہ پودوں کی اموات کو روکنے کے لئے تکنیتی مہارت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

محکمہ زراعت ہارٹیکلچر کے افسران نے کہا ہے کہ فیڈرل سرٹیفکیشن پروگرام کے تحت تمام نرسریوں کو رجسٹر کرایا جا رہا ہے ہر ضلع میں رجسٹرڈ نرسریاں صحیح نسل کے پورے دے سکیں گی۔ راولپنڈی ڈویژن میں نرسریوں کو پودوں اور بیج پر سبڈی دی جائے گی تاکہ اپنا انفراسٹرکچر ٹھیک کریں محکمہ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باغات اور پودوں سے پیداوار بڑھانے کے حوالے سے اس تربیتی سیمنار میں نرسری کے کاشتکاروں کو سائنسی بنیادوں پر نرسری کے پودوں کی نگہداشت سے متعلق آگاہ کیا گیا نرسری کاشتکاروں کو صحیح نسل اور بیماری سے پاک پودوں کی تیاری کے متعلق تکنیکی مہارت کے حوالے سے بتایا گیا ہے ۔