برطانیہ میں کرونا کا راج، برطانیہ میں کرونا آؤٹ آف کنٹرول

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن آج شام کو قوم سے خطاب کرینگے اور متوقع لائحہ عمل کا اعلان کرینگے

پیر 4 جنوری 2021 21:23

برطانیہ میں کرونا کا راج، برطانیہ میں کرونا آؤٹ آف کنٹرول
برسٹل (رپورٹ رانا جہانزیب، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔

04 جنوری2021ء) برطانیہ میں کرونا کا راج، برطانیہ میں کرونا آؤٹ آف کنٹرول۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن آج شام کو قوم سے خطاب کرینگے اور متوقع لائحہ عمل کا اعلان کرینگے اپوزیشن جماعت لیبر کے لیڈر سر کئر سٹار مر نے گزشتہ شب نیشنل لاک ڈاؤن کو لازمی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت کی کرونا بارے کوئی حتمی حکمت عملی نظر نہیں آتی سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سرجن نے سکاٹ لینڈ میں آج بروز پیر رات 12 بجے سے مکمل لاک ڈان کا اعلان کیا ہے جس میں سکول اور دوکانیں بند رہینگی ‎برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن آج بروز پیر سے متوقع نیشنل لاک ڈان کا اعلان کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں سکول اور کاروبار مممل بند رہینگے یاد رہے 20 دسمبر سے لندن سے شروع ہوئی کرونا کی نئی قسم نے پورے یورپ میں سنسنی پھیلادی تھی۔ جس کے بعد برطانیہ میں ایک نئے ٹئر 4 کا مذید سخت پابندیوں کساتھ وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا تھا اور احتیاطی تدبیر اپناتے ہوئے تقریباً تمام یورپی ممالک نے فوری طور پر برطںانیہ سے فضائی رابطہ منقطع کردیا تھا اب جہاں برطانیہ جرمنی کی ویکسین پہلے سے لگائی جارہی ہے وہیں آج پیر سے ہی آکسفورڈ کی تیار شدہ ویکسین بھی لگانا شروع کی جارہی ہے وہیں کرونا کی یہ نئی قسم لندن سے پورے ملک میں پھیل رہی ہے اور کرونا کیسز کی تعداد کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے برطانیہ میں ہر روز تقریباً 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ۔

بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ برطانیہ میں کورونا کیسز نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، 24 گھنٹوں میں 57 ہزار 725 افراد میں کورونا کی تشخیص اور مزید 445 افراد ہلاک ہو گئے۔ ‎کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیلنے کے سبب طبی ماہرین نے ملک بھر کے اسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ سکول: آج پیر سے کرسمس چھٹیاں ختم ہورہی تھیں اور پرائمری سکول دوبارہ کھل رہے تھے مگر ایجولیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کلئر پالیسی نہ ملنے اور ہیلتھ اینڈ سیکیورٹی کے دباؤ کے تحت ایک کثیر تعداد میں سکولوں نے کم از کم ایک ہفتہ مزید بند رہنے کا علان کیا ہے اور کچھ سکولوں نے بچوں کو واپس گھر بھیجا ہے ہیڈ ٹیچرز کا کہنا تھا کہ انھیں اتنا زیادہ سٹریس اور پریشر آج تک کبھی نہیں آیا اور یہ کہ وہ ہر حال میں بچوں کی سیفٹی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں اور اس وقت جب کرونا آپے سے باہر ہورہا ہے اور بچوں میں بھی پھیل رہا ہے ۔

ہم اس بات سے مطمعین نہیں کہ ہمارے سکواش میں اسکی روک تھام کیلئے مناسب روک تھام کے انتظامات موجود ہیں۔