لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح اور کراچی چیمبر کے صدر شارق وہرہ کے درمیان ملاقات

منگل 5 جنوری 2021 17:59

لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح اور کراچی چیمبر کے صدر شارق وہرہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2021ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صنعت و تجارت اور معیشت کی بحالی و ترقی کے لیے ملکر کام کریں گے۔ یہ فیصلہ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح اور کراچی چیمبر کے صدر شارق وہرہ کے درمیان لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا گیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین حاجی محمد آصف سحر، شاہد نذیر، علی افضل، سلیم اصغر بھٹی اور ملک ریاض اقبال بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات کے دوران یہ بھی طے پایا کہ دونوں چیمبر تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقعوں اور ریسرچ ورک کو ایک دوسرے سے شیئر کریں گے،ایف بی آر سے متعلق مسائل کے حل کیلئے بھی اکٹھے کام کریں گے تاکہ ہر سطح کی پالیسی سازی میں کاروباری برادری کی نمائندگی یقینی بنائی جا سکے لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ دونوںچیمبرز کے مابین تعاون سے لاہور اور کراچی کی کاروباری برادری کو تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دونوں کی اپنی اپنی اہمیت ہے اور دونوں اداروں کے درمیان شراکت داری سے معاشی محاذ پر مثبت تبدیلی آئے گی۔