سانحہ مچھ میں غیرملکی دشمن عناصرملوث ہیں ،وزیرقانون سلطان محمد

پیر 11 جنوری 2021 17:56

پشاور۔11جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2021ء) :خیبرپختونخواکے وزیر قانون سلطان محمد نے واضح کیاہے کہ سانحہ مچھ میں غیرملکی دشمن عناصرملوث ہیں جونہیں چاہتے کہ ہماراملک ترقی کرے اورپاکستان آگے جائے یہ عناصر پاکستانیوں کو تقسیم کرنے کےلئے فرقہ واریت کو فروغ دے رہے ہیں بحیثیت پاکستانی ہم متحد ہیں اور انشاءاللہ ملک دشمن عناصرکوشکست دینگے۔

وہ صوبائی اسمبلی میں پی پی رکن نگہت یاسمین اورکزئی کے نکتہ اعتراض کاجواب دے رہے تھے ۔قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ سانحہ مچھ پروزیراعظم دلجوئی کےلئے بروقت بلوچستان جاتے وہ گئے تو متاثرین کو پرائم منسٹرہاﺅس بلاکرفاتحہ خوانی کی شہداءکے لواحقین سات روز تک کھلے آسمان تلے بیٹھے تھے یہ حالات رہے تو وزیراعظم پرسوالات اٹھناشروع ہونگی وزیرقانون سلطان محمدنے جواب دیتے ہوئے کہاکہ واقعے پر ہرپاکستانی غمزدہ ہے سالہاسال سے ہزارہ کمیونٹی کےساتھ یہ زیادتی ہورہی ہے ہماراصوبہ دہشتگردی کاشکار رہا یہاں کے لوگ ہزارہ کمیونٹی کے دکھ دردکوزیادہ سمجھ سکتے ہیں ایسے واقعات پر سیاست نہیں ہونی چاہئے حکومت کی خواہش تھی کہ لاشوں کی جلدتدفین ہوجائے متاثرین نے دھرناختم کردیاہے تدفین ہوچکی ہے وزیراعظم خودگئے ہیں متاثرین کے خدشات و تحفظات پرخاطرخواہ پروگریس ہوئی ہے ریاست انکے غموں کا مداواکرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق غیرملکی دشمن عناصرملوث ہیں جونہیں چاہتے کہ ہماراملک ترقی کرے اورپاکستان آگے جائے یہ عناصر پاکستانیوں کو تقسیم کرنے کےلئے فرقہ واریت کو فروغ دے رہے ہیں بحیثیت پاکستانی ہم متحد ہیں اور انشاءاللہ ملک دشمن عناصرکوشکست دینگے۔اجلاس میں پی پی کے رکن احمدکنڈی نے کرک میں سمادھی کونذرآتش کئے جانے کے واقعے کی بھی مذمت کی اورکہاکہ بدقسمتی سے ماضی میں ہم جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میں ناکام رہے جو19971ءمیں ٹوٹ چکی تھی اب اقلیت کی عبادت گاہوں کے تحفظ میں بھی حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔