پی ڈی ایم سو دن کے اندر اپنی موت آپ مرگئی،اپوزیشن اب ایوان کی طرف دیکھے ،بابر اعوان

پاکستان کے تمام آئینی اداروں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،آئینی اداروں کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہیے، مشیر پارلیمانی امور مولانا نے پیزا نہ کھلانے کا شکوہ کیا آپ کیا کہیں گی صحافی کا سوال … مولانا سے غلطی ہوگئی وہ حلوہ کہنا چاہا رہے تھے، بابر اعوان کا جواب

منگل 12 جنوری 2021 20:35

پی ڈی ایم سو دن کے اندر اپنی موت آپ مرگئی،اپوزیشن اب ایوان کی طرف دیکھے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم سو دن کے اندر اپنی موت آپ مرگئی،اپوزیشن اب ایوان کی طرف دیکھے ،پاکستان کے تمام آئینی اداروں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،آئینی اداروں کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم بابر اعوان نے کہاکہ سینیٹ سے متعلق پارلیمانی معاملات پر چیئرمین سینیٹ سے گفتگو کی ،سلیم مانڈوی والا کے تحفظات سے متعلق چیئرمین سینیٹ آگاہ کرینگے ،معاملات سارے بہتری کی طرف جا چکے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین نیب کے خلاف معاملہ ایوان میں حل کرنے کا فیصلہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم سو دن کے اندر اپنی موت آپ مرگئی،اپوزیشن کو چاہئے کہ اب ایوان کی طرف دیکھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے صاف کہا کہ گفتگو کا فورم پارلیمان ہے،یہ کہہ رہے تھے کہ ہمارے رابطے ہیں، گزشتہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے صاف کہہ دیا کہ کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے تمام آئینی اداروں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے،آئینی اداروں کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہیے۔صحافی نے سوال کیاکہ مولانا نے پیزا نہ کھلانے کا شکوہ کیا آپ کیا کہیں گی بابر اعوان نے جواب دیاکہ مولانا سے غلطی ہوگئی وہ حلوہ کہنا چاہا رہے تھے،مگر’’tea is very fantastic،،