شیرمیاندادخان کا نیا ویڈیو’تعویذ‘‘ ریلیز کردیا گیا

ْویڈیومیں معروف ٹک ٹاکر ڈولی ،اسد اور مہر عمر نے ماڈلنگ کی ہے،ڈائریکشن عظیم امین نے دی ہے

جمعرات 14 جنوری 2021 15:10

شیرمیاندادخان کا نیا ویڈیو’تعویذ‘‘ ریلیز کردیا گیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال و موسیقار استاد شیرمیاندادخان کا نیا میوزک ویڈیو ’’تعویذ‘‘ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ روز شیرمیاندادخان ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا گیاہے اس گانے کی شاعری اورکمپوزیشن شیرمیاندادخان کی ہے جبکہ اس کا میوزک عظیم امین نے ترتیب دیاہے اس گانے کے ڈی اوپی اور ایڈیٹر فراز بھٹی ہیں۔

(جاری ہے)

اس ویڈیومیں معروف ٹک ٹاکر ڈولی ،اسداور عمر بھٹی نے ماڈلنگ کی ہے۔ایک ملاقات کے دوران شیرمیاندادخان نے بتایاکہ اس سے قبل انہوں نے ’’تعویذ‘‘ کو بطور قوالی ریکارڈ کروایاتھا جس نے دنیابھرمیں مقبولیت حاصل کی تھی اب انہوں نے اس کو گانے ورژن میں ریکارڈ کیاہے جسے بہت پسندکیا جارہاہے۔ایک سوال کے جواب میں شیرمیاندادخان نے کہاکہ اس گانے میں ڈولی اور اسد کی ماڈلنگ نے گانے کو چار چاند لگادئیے ہیں۔شیرمیاندادخان نے مذید کہاکہ ان کے پرستار ان کے اس ویڈیو کو بہت پسندکریں گے اور سراہیں گے۔

متعلقہ عنوان :