سیدخورشیداحمد شاہ نے سینئر وکیل رضا ربانی کواپنی وکالت سے ہٹادیا، اب ان کی وکالت سینئر قانون دان مخدوم علی خان کریںگے

جمعہ 15 جنوری 2021 16:14

سیدخورشیداحمد شاہ نے سینئر وکیل رضا ربانی کواپنی وکالت سے ہٹادیا، ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائدحزب اختلاف سیدخورشیداحمد شاہ نے سابق چیئرمین سینٹ اوراور سینئر وکیل رضا ربانی کواپنی وکالت سے ہٹادیاہے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے انہیں نیب مقدمہ میں درخواست ضمانت کیلئے وکیل مقرر کیا تھا تاہم اب ان کی وکالت سینئر قانون دان مخدوم علی خان کریںگے۔ذرائع کے مطابق میاں رضا ربانی نے سپریم کورٹ میں گزشتہ 2 سماعتوں پر عدالت سے تیاری کیلئے وقت مانگا تھاجبکہ وہ عدالتی سوالات کے تسلی بخش جواب بھی نہیں دے سکے تھے اس کے علاوہ رضا ربانی نیب مقدمات میں ضمانت کے وضع کردہ اصولوں پر مبنی عدالتی فیصلے سے بھی لاعلم تھے۔