افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء،2500اہلکار باقی رہ گئے

یہ گزشتہ انیس برسوں میں افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی سب سے کم تعداد ہے،ٹرمپ کا بیان

جمعہ 15 جنوری 2021 16:32

افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء،2500اہلکار باقی رہ گئے
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) افغانستان میں تعینات امریکی دستوں کی تعداد اب ڈھائی ہزار ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کٹوتی کا اعلان گزشتہ برس نومبر میں کیا تھا اور اسے اب عملی جامعہ پہنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اس بارے میں اپنا ایک مختصر بیان بھی جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ گزشتہ انیس برسوں میں افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی سب سے کم تعداد ہے۔ کئی امریکی اور نیٹو کمانڈرز نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے قبل از وقت انخلا سے خبردار کیا تھا تاہم ٹرمپ نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران افغانستان سے ڈھائی ہزار اور عراق سے پانچ سو امریکی فوجیوں کو وطن واپس بلا لیا ہے