اسرائیلی فوجیوں نے 13 سالہ بچے کو گاڑی تلے روند ڈالا

13سالہ عبیدہ محمد الوحش کو اسرائیلی فوجی جیپ نے اس وقت ٹکر مار دی جب وہ سڑک پر چل رہا تھا،ذرائع

جمعہ 15 جنوری 2021 16:51

جنین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں زبوبا کیمقام پر ایک 13 سالہ بچے کو گاڑی تلے کچل دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ 13 سالہ عبیدہ محمد الوحش کو اسرائیلی فوجی جیپ نے اس وقت ٹکر مار دی جب وہ سڑک پر چل رہا تھا۔

(جاری ہے)

عبیدہ محمد الوحش کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ،خیال رہے کہ بچے کو ایک ایسے وقت میں گاڑی تلے کچلا گیا جب دو روز قبل طوباس شہر میں اسرائیلی فوجیوںنے ایک فلسطینی نوجوان ابراہیم دراغمہ کو گولیاں مار کر شہید اور چھ کو زخمی کر دیا تھا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کی ایک گاڑی نے سڑک کے کنارے بیٹھے فلسطینی مزدوروں پر چڑھا دی تھی۔