انسٹیٹیوٹ میں ڈگری، ڈپلومہ کور سز کے طلبہ کیلئے پی ایچ سی کے طے کردہ ٹریننگ کورس لازمی قرار ‘ ڈین ڈاکٹر زرفشاں طاہر

آئی پی ایچ کو وبائی امراض کی روک تھام کے ساتھ وباء کی پیش گوئی کرنے والا ادارہ بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں‘لیفٹیننٹ جنرل (ر)خالد مقبول

جمعہ 15 جنوری 2021 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے منیمم سروس ڈلیوری سٹینڈرڈز کو سرکاری و نجی شعبہ کے ہسپتالوں، لیبارٹریز، کلینکس میں یقینی بنانے اورعوام کو کوالٹی ہیلتھ کیئر سروسز کی فراہمی کیلئے پی ایچ سی کے معیار کے مطابق ہیلتھ پروفیشنلز کو تربیت فراہم کرے گا۔ اس مقصد کیلئے پی ایچ سی کی مشا ورت سے شارٹ کورسز ترتیب دیئے جائینگے، مذکورہ کورسز انسٹیٹیوٹ میں ڈگری و ڈپلومہ کلاسز میں داخلہ لینے والے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ٹیکنیشنز کیلئے لازمی قرار دیکر انکے سلیبس کا حصہ بنا دیا جائے گا۔

یہ بات ڈین آئی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے آج یہاں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ مشترکہ ٹریننگ پروگرام شروع کرنے بارے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

چیرمین بورڈ آف مینجمنٹ، انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائر) خالد مقبول، ڈائریکٹر پی ایچ سی ڈاکٹر مشتاق احمد سلہریا، ڈاکٹر صائمہ، ڈاکٹر انجم رزاق، ڈاکٹر شاہد محمود اور دیگر فیکلٹی ممبرز بھی اجلاس میں موجود تھے۔

ڈاکٹر مشتاق سلہریا کا کہنا تھا کہ پی ایچ سی سرکاری و نجی شفاء خانوں اور لیبارٹریز میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور ایم ایس ڈی ایس پر عملدرآمد کرانے کے ساتھ ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر و دیگر معملات کو مانیٹر کرتا ہے اور شعبہ صحت سے وابستہ افرادی قوت کو تربیت بھی فراہم کرتاہے انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی ایچ کے ساتھ آیندہ کچھ دنوں میں مفاہمت کی یاد داشت پر باقاعدہ دستخط کئے جائینگے جس کے تحت انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پی ایچ سی کی جانب سے مقرر کردہ ایم ایس ڈی ایس بارے ٹریننگ فراہم کرنے والا سرٹیفائیڈ ادارہ بن جائیگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل خالد مقبول نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو preventive health میں لیڈ کرنے والا ادارہ بنانے کے اقدامات جاری ہیں انہوں نے کہا کہ بیماریوں کی روک تھام کے ساتھ وباء کی پیش گوئی کرنے والا ادارہ بنانے کیلئے انسٹیٹیوٹ کے ذمہ دارا ن کو بہت محنت کرنا ہوگی۔ خالد مقبول نے کہا کہ کورونا کی وباء نے دنیا کے ممالک کی معیشت اور ہیلتھ سیکٹر کو بہت بری طرح متاثر کیا لیکن اللّہ کے فضل اور حکومت کی جانب سے بہتر اقدامات کی بدولت پاکستان میں صورت حال باقی دنیا کے مقابلہ میں بہتر رہی ہے۔