پنجاب کے عوامی وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا صحافی برادری کیلئے احسن اقدام ‘صحافی کالونی ملتان کے پلاٹوں کے ٹرانسفر کا مسئلہ حل

صحافی برادری کا وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر، عثمان بزدار نے پلاٹوںکی ٹرانسفر کا مسئلہ حل کر کے ہمارے دل جیت لئے ‘صدر پریس کلب ملتان شکیل انجم

جمعہ 15 جنوری 2021 18:19

پنجاب کے عوامی وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا صحافی برادری کیلئے احسن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ذاتی دلچسپی سے صحافی کالونی ملتان کے پلاٹوں کے ٹرانسفر کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ ملتان کی صحافی برادری نے مسئلہ حل کرنے پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔ صدر پریس کلب ملتان شکیل انجم کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کی نمائندگی کا حق ادا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہمیشہ صحافی برادری کے مسائل حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لی ہے۔ انہوں نے پلاٹوںکی ٹرانسفر کا مسئلہ حل کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔ ملتان وزیراعلیٰ کا دوسراگھر ہے اور شہر اولیاء کے صحافی ان کی فیملی کی طرح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب میں صحافت کی ترقی کے خواہاں ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور علیحدہ صوبہ کے قیام سے نہ صرف وسیب ترقی کرے گا بلکہ ملتان میڈیا کا حب بنے گا۔