ٹی سی ایف نے تھر فائونڈیشن کے اشتراک سے مادری زبان پر مبنی ملٹی لینگوئل ایجوکیشن کے بارے میں پہلی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی
جمعہ 15 جنوری 2021 20:49
(جاری ہے)
اس سے ایک بحران کی صورت پیدا ہوتی ہے۔ ایک یہ کہ بچے باقاعدگی سے اسکول جاتے ہیں مگر کسی بھی زبان میں ایک سادہ جملہ پڑھ یا لکھ نہیں سکتے اگرچہ کئی سال اسکول میں گزارتے ہیں۔
اس مسئلے کے حل کی کوشش کے سلسلے میں سٹیزن فائونڈیشن(TCF)نے تھر فائونڈیشن کے اشتراک سے "Finding Identity, Equity, and Economic Strength by Teaching in Languages Children Understand." کے نام سے ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی ہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں تجویزدی گئی ہے کہ پاکستان میں، جہاں 70سے زیادہ آبائی زبانیں بولی جاتی ہیں، اور اسی طرح دیگر ممالک میں بھی اسی طرح کا چیلنج موجود ہے،ان کے تعلیمی نظام میں کس طرح مادری زبان پر مبنی کثیر اللسانی طریقہ ء تعلیم کو شامل کیا جاسکتا ہے۔"مادری زبان" کی اصطلاح اس زبان کیلئے بولی جاتی ہے جو بچے ابتدا سے اپنے گھر میں سیکھتے ہیںاور جب پہلی مرتبہ اسکول آتے ہیں تو وہ اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ "ملٹی لینگوئل"(کثیر اللسانی) سے مراد وہ مختلف زبانیں ہیں جو بچے اپنی تعلیم کے دوران میں سیکھتے ہیں۔ ان میں پاکستان میں علاقائی زبانیںجیسے سندھی اور پشتو اور ان کے علاوہ اردو اور انگریزی ہیں۔مشہورصحافی اور 'The Tyranny of Language in Education: The Problem and Its Solution'کی مصنفہ مس زبیدہ مصطفے ٰ نے اس رپورٹ کے اجراء پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا،"زبان بچے کی سماجی، ثقافتی اور ذہنی ارتقاء میں مدد دے سکتی ہے یا ان کی سیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرسکتی ہے۔زبان کو بنیادی تعلیم کا اہم عنصر نہ سمجھنے کے نتیجے میںہم ملک میں خواندگی اور سیکھنے کوفروغ دینے میں ناکام رہے ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ TCF اور تھر فائونڈیشن نے اس رپورٹ کو پیش کرنے میں قدم بڑھایا ہے اور اپنے اسکولوں میں اس پروگرام پر عمل درآمد شرو ع کردیاہے۔"رپورٹ میں تھرپارکر ، پاکستان میں تین سال کام ،دنیا بھر سے 130سے زیادہ پیشہ ور افراد، پالیسی سازوں اور معلمین سے انٹرویوزاور ایک ہی تنوع کے ممالک کی زبانوں کی پالیسیزکی کیٹلاگ شامل کئے گئے ہیں۔ یہ نصاب کیلئے ایک حل پیش کرتا ہے اور MTB MLE کے ادب میں اضافہ کرتاہے جہاں بہت سی مادری زبانیں ہیں اور جہاں سیکنڈری اسکول کے اختتام تک بچوں سے چار زبانیں بشمول انگریزی سیکھنے کی توقع کی جاتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.