بھارت کو سفارتی محاذ پر سبکی ،یوم جمہوریہ پر عالمی رہنمائوں کا شرکت سے انکار

برطانوی وزیر اعظم کے انکار کے بعد مودی سرکار نے کسی غیر ملکی رہنما کو مہمان خصوصی کے طور پر نہ بلانے کا فیصلہ کرلیا

ہفتہ 16 جنوری 2021 16:34

بھارت کو سفارتی محاذ پر سبکی ،یوم جمہوریہ پر عالمی رہنمائوں کا شرکت ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) بھارت کو ایک بار پھر سفارتی محاذ پر بڑی سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر عالمی رہنمائوں نے شرکت سے انکار کر دیا اور 55 سال میں پہلی مرتبہ کوئی بھی غیرملکی صدر یا وزیر اعظم تقریب میں شریک نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے انکار کے بعد مودی سرکار نے یوم جمہوریہ پر کسی بھی غیر ملکی رہنما کو مہمان خصوصی کے طور پر نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔مودی حکومت ہزیمت چھپانے کے لیے کورونا بحران کی آڑ لے رہی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سمیت متعدد عالمی رہنماوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کی دعوت ٹھکرا دی تھی۔