افغان صوبے ہرات میں طالبان کا حملہ اور سڑک کنارے بم دھماکہ ، پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک، دو زخمی

ہفتہ 16 جنوری 2021 20:11

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) افغانستان کے صوبے ہرات میں طالبان کے حملے اور بم دھماکے کے نتیجے میں 13 پولیس اہلکاروں سمیت چودہ افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی روڈ پر نصب بارودی مواد کے دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔دھماکے میں پولیس فورس کے دو اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔دوسری جانب افغانستان کے شہر پل خمری میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔