افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، طالبان کا خیر مقدم

اتوار 17 جنوری 2021 00:00

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) امریکا نے افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد مزید کم کرکے ڈھائی ہزار کردی جبکہ امریکی فوج کی تعداد میں کمی پر طالبان نے خیر مقدم کیا ہے۔امریکا اور طالبان کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے تحت امریکی فوج کی واپسی ہوئی ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان میں امریکی فوجی اہلکاروں کی تعداد کم کرکے 2500 ہزار کرنے کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی فوج کے انخلاء پر طالبان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان سے امریکی فورسز کا بتدریج انخلاء قیام امن کیلئے اچھی پیش رفت ہے۔خیال رہے کہ دو دہائیوں سے جاری افغان جنگ کے دوران افغانستان میں امریکی افواج کی یہ کم ترین تعداد ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں امریکا نے جنوری 2021 تک افغانستان اور عراق میں فوجیوں کی تعداد تقریباً 20 سال کی کم ترین سطح پر لانے کا اعلان کیا تھا۔