ایک کے بعد ایک ہندوستانی جھوٹ اور دھوکہ دہی دنیا بھر کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے،سینیٹر شبلی فراز

بھارتی اینکر کے ٹرانسکرپٹس بی جے پی کی ہندتوا اکثریتی حکومت ،بھارتی انٹیلیجنس اور اس کے جنگجو میڈیا کے مابین ناپاک گٹھ جوڑ کو افشا کر رہے ہیں،فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ پاکستان مخالف جذبات کو ابھار کر مودی کو انتخابی کامیابی دلانے کیلئے بنایا گیا ،وزیر اطلاعات

اتوار 17 جنوری 2021 22:55

ایک کے بعد ایک ہندوستانی جھوٹ اور دھوکہ دہی دنیا بھر کے سامنے بے نقاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایک کے بعد ایک ہندوستانی جھوٹ اور دھوکہ دہی دنیا بھر کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے،فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ پاکستان مخالف جذبات کو ابھار کر مودی کو انتخابی کامیابی دلانے کیلئے بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر اپنے بیان میںوزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ بھارتی اینکر کے ٹرانسکرپٹس بی جے پی کی ہندتوا اکثریتی حکومت ،بھارتی انٹیلیجنس اور اس کے جنگجو میڈیا کے مابین ناپاک گٹھ جوڑ کو افشا کر رہے ہیں،یہ پاکستان کے موقف کو سچ ثابت کرتا ہے کہ پلوامہ حملہ جھوٹ اور دغا بازی کے سوا کچھ بھی نہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ پاکستان مخالف جذبات کو ابھار کر مودی کو انتخابی کامیابی دلانے کے لئے بنایا گیا ۔انہو ں نے کہا کہ ایک کے بعد ایک ہندوستانی جھوٹ اور دھوکہ دہی دنیا بھر کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت،افواہ سازی اور فالس فلیگ آپریشن اس مہم کا حصہ ہیں۔