بھارت منہ دیکھتا رہ گیا، چین نے بھارتی علاقے پر قبضہ کر کے رہائشی علاقہ تعمیر کر لیا

چین نے اروناچل پردیش کے ساڑھے چار کلومیٹرا ندر نیا علاقہ آباد کر لیا، علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ ملٹری بیس بھی تعمیر کر لی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 18 جنوری 2021 20:35

بھارت منہ دیکھتا رہ گیا، چین نے بھارتی علاقے پر قبضہ کر کے رہائشی علاقہ ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18جنوری 2021ء) بھارت منہ دیکھتا رہ گیا، چین نے بھارتی علاقے پر قبضہ کر کے رہائشی علاقہ تعمیر کر لیا، چین نے اروناچل پردیش کے ساڑھے چار کلومیٹرا ندر نیا علاقہ آباد کر لیا، علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ ملٹری بیس بھی تعمیر کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کیخلاف بھڑکیں مارنے والے بھارت کو ایک مرتبہ پھر بدترین شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

گزشتہ برس چین کیساتھ شروع ہونے وال سرحدی کشیدگی کے بعد اپنی عوام کے سامنے برتری کا جھوٹ بولنے والی مودی سرکار کے جھوٹ ہر گزرتے دن کیساتھ بے نقاب ہونے لگے ہیں۔ بھارتی حکومت اپنی عوام کیساتھ جھوٹ بولتے رہی کہ چین کیساتھ کشیدگی میں بھارت کا پوزیشن مضبوط ہے، لیکن دوسری جانب چین نے خاموشی سے قبضہ کیے گئے بھارت کے علاقے پر تعمیرات کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعتراف خود بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے، بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ چین نے اروناچل پردیش کے زیر قبضہ علاقے میں رہائشی تعمیرات مکمل کر لی ہیں۔ چین کا موقف ہے کہ اروناچل پردیش اس کا علاقہ ہے جس پر بھارت نے برسوں سے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ چین نے گزشتہ برس اروناچل پردیش کے متعدد علاقے بھارت سے چھین لیے تھے۔

اب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سامنے آنے والی سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق چین نے بھارت سے چھینے گئے علاقے کے ساڑھے 4 کلومیٹر اندر ناصرف سڑکیں تعمیر کی ہیں بلکہ ملٹری پوسٹ بھی تعمیر کر لی۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ برس سے جاری کشیدگی کے دوران بھارت ناصرف اروناچل پردیش بلکہ لداخ کے محاذ پر بھی کئی علاقوں کا قبضہ کھو چکی۔ اس کے علاوہ متعدد جھڑپوں کے دوران درجنوں بھارتی فوجی بھی ہلاک کیے جا چکے۔