سرکاری کوارٹر پر غیرقانونی تعمیرات روکنے کا حکم

سرکاری کوارٹر صرف سرکاری ملکیت ہوتا ہے، سرکاری کوارٹر پر 4منزلہ عمارت کس قانون کے تحت بنا رہے ہیں، سندھ ہائی کورٹ

منگل 19 جنوری 2021 13:52

سرکاری کوارٹر پر غیرقانونی تعمیرات روکنے کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری کوارٹر پرغیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا۔منگل کو سرکاری کوارٹر گرا کر 4 منزلہ عمارت بنانے کے معاملے پر پی اینڈ ٹی کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے سرکاری کوارٹر پر غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم دیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کس قانون کے تحت سرکاری کوارٹر پر تعمیرات ہوسکتی ہیں۔ سرکاری کوارٹر صرف سرکاری ملکیت ہوتا ہے، سرکاری کوارٹر پر 4منزلہ عمارت کس قانون کے تحت بنا رہے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق پی اینڈ ٹی کالونی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :