ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر تھانہ سٹی کمالیہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی شراب فروش ملزم گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 جنوری 2021 16:41

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر تھانہ سٹی کمالیہ کی ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر تھانہ سٹی کمالیہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی شراب فروش ملزم گرفتار،30لیٹر دیسی شراب برآمد،مقدمہ درج      ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پرعلاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں شراب فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف چلائی جانی والی مہم کے دوران ڈی ایس پی کمالیہ سیدسلیم حیدر کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ سٹی کمالیہ محمد اکرم ایس آئی معہ محمد ناصر اے ایس آئی وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے سٹی کمالیہ میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والے ملزم1۔

(جاری ہے)

محمد ارشد ولد محمد بشیر قوم انصاری سکنہ محلہ محمد نگر کمالیہ کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 30لیٹردیسی شراب بر آمد ہوئی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :