لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز مستعفی ہوگئے
فوجداری مقدمات کی سماعت کرنے والےجسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا
شہریار عباسی منگل 19 جنوری 2021 20:42
(جاری ہے)
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کو راولپنڈی کی بجائے ملتان بھجوا دیا تھا۔
جس کے بعد ذاتی وجوہات کی بنا پر جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ جسٹس چوہدری عبد العزیز کی جانب سے استعفیٰ دینے کے معاملہ پر وکلاء رہنماؤں، ممبران پاکستان بار احسن بھون، اعظم نذیر تارڈ، حفیظ الرحمان چوہدری، طاہر نصراللہ وڑائچ سمیت دیگرز نے جسٹس چوہدری عبدالعزیز سے استعفیٰ کا فیصلہ واپس لینے کے لیے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی۔ وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جسٹس چوہدری عبد العزیز کا شمار ایک انتہائی اہم اور قابل ججز میں ہوتا ہے۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے مستفعی ہونے سے ہائی کورٹ ایک قابل جج سے محروم ہوجائے گی۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز کو وکلاء کی استدعا اور غریب سائلین کی خاطر اپنا مستفعی ہونے کا فیصلہ واپس لے لینا چائیے۔ امید کرتے ہیں کہ جسٹس چوہدری عبد العزیز بار عہدیداروں اور وکلاء کی استدعا پر ہمدردرانہ غور کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے ساتھ اختلافات میں شدت پیدا ہونے پر سینئر ججز بھی پریشان ہوگئے ہیں۔ ملتان ہائیکورٹ بار نے جسٹس چودھری عبدالعزیز کی حمایت میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.