350 ملین افراد کو خوراک کی کمی کا سامناہے ، اقوام متحدہ

کورونا کی وبا کی وجہ سے 1.9 بلین افراد تندرست غذا کا بندوبست نہیں کر پا رہے،رپورٹ

بدھ 20 جنوری 2021 14:49

350 ملین افراد کو خوراک کی کمی کا سامناہے ، اقوام متحدہ
ْنیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) اقوام متحدہ کی چار ذیلی ایجنسیوں نے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ وبا کی وجہ سے ایشیا پیسیفک خطے میں 350 ملین افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا کی وبا کی وجہ سے 1.9 بلین افراد تندرست غذا کا بندوبست نہیں کر پا رہے۔ اسی رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ کورونا کی وجہ سے 140 ملین افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔ متاثرین میں سب سے زیادہ تناسب جنوبی ایشیائی ممالک کے شہریوں کا ہے۔

متعلقہ عنوان :