وزیر داخلہ شیخ رشید کا اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ،مسافروں کو امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اور ایف آئی اے سے متعلقہ سہولیات کا جائزہ لی

بدھ 20 جنوری 2021 18:05

وزیر داخلہ شیخ رشید کا اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ،مسافروں کو امیگریشن ..
اسلام آباد۔20جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2021ء) :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بدھ کو اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور مسافروں کو امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اور ایف آئی اے سے متعلقہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،  بیرون ملک سے آنے والوں کو مسافروں کو دی جانے والی سہولیات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، مسافروں کا بہترین طریقے سے خیال رکھنے کے لیے ایف آئی اے ،امیگریشن، اے ایس ایف اور کسٹمز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی امیگریشن، اورایف آئی اے بھی اس موقع پر موجود تھے، شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک سو بانوے ملکوں کے لئے آن لائن ویزہ جاری کیا گیا ہے، ائیر پورٹ پر بینر لگاۓ جائیں گے کہ کوئی آدمی اسٹیکر کا پوچھے تو مجھ سے ڈائیریکٹ رابطہ کرکے شکایت کی جاسکتی ہے، وزیر اعظم کا فیصلہ ہے کہ آن لائن ویزہ کے لئے کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ای پاسپورٹ کی سہولت دو ماہ میں شروع ہوجائے گی، اس سےپاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی سہولت کیلئےکے لئے  پاسپورٹ کی مدت 10 سال کر دی گئی ہے،نادرا روزانہ ایک لاکھ شناختی کارڈ بنائے گا اور پہلا مفت ہو گا،تمام اوور سیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ائیرپورٹ پر آپ کو بہترین سہولیات ملیں گی۔

متعلقہ عنوان :