وزیر اعظم نے فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرنے کا چیلنج دے دیا

فارن فنڈنگ کیس اٹھانے پر اپوزیشن کے شکر گزار ہیں، سب کے سامنے آنا چاہئے تحریک انصاف ،اپوزیشن کی فنڈنگ کہاں سے ہوئی ، عمران خان

بدھ 20 جنوری 2021 19:21

وزیر اعظم نے فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرنے کا چیلنج دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرنے کا چیلنج دے دیا۔ ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اٹھانے پر اپوزیشن کے شکر گزار ہیں، سب کے سامنے آنا چاہیے کہ تحریک انصاف اور اپوزیشن کی فنڈنگ کہاں سے ہوئی ، اپوزیشن جماعتیں بتائیں انہوں نے پیسہ کہاں سے اکٹھا کیا ،چیلنج کرتے ہیں سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مدرسوں کے بچوں کو استعمال کرکے این آر او کیلئے بلیک میل کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی اربوں روپے کی جائیداد کہاں سے آئی ۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سننا چاہئے۔