فیڈمک کا علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سرمایہ کاروں کو 15فیصد ایڈوانس پر 4سالہ پروگرام کے تحت 16 اقساط میں صنعتوں کے لیے زمین فروخت کر نے کا اعلان

بدھ 20 جنوری 2021 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) فیڈمک کا علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سرمایہ کاروں کو 15فیصد ایڈوانس پر 4سالہ پروگرام کے تحت 16 اقساط میں صنعتوں کے لیے زمین فروخت کر نے کا اعلان جبکہ چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے مزید کہا ہے کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اپنی نوعیت کا واحد جدید ترین منصوبہ ہے جہاں بجلی،گیس،پانی اور افرادی قوت سمیت ہر قسم کی سہولت دموجود ہے ‘ چینی کمپنیوں کے لیے مصنوعات کو محفوظ رکھنے کے لیے گودام کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔

بدھ کے روز چینی سفارتکارسے ویڈ یولنک کے ذریعے گفتگو کے دوران چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں ترقیاتی کاموں پر ہونے والی پیش رفت سے کے بارے بھی چینی سفارتکاروں کو بتایا اور کہا کہ فیڈمک اکنامک زونز میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے جس میں ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ کو خاص اہمیت حاصل ہے علامہ اقبال انڈسٹریل منصوبہ سی پیک کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے اس کی تکمیل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروا رہا ہے اس منصوبے میں ایکسپو سنٹر کے قیام سمیت مارکیٹنگ،سیلز یونٹ،انڈیسٹری کے لیے سہولتی یونٹ سنٹر سمیت ہر وہ سہولت دستیاب ہو گی جس سے سرمایہ کرنے والی کمپنیوں کو کسی قسم کی مشکل نہیں ہو گی اور یہ سنٹر 24 گھنٹے کام کرے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کو زمین کی خریدو فروخت میں خاص طور پر رعایت دی جائے گی اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے چار سالہ مدت میں 15% ایڈوانس پر 16 اقساط میں صنعتوں کے لیے زمین فروخت کی جائے گی۔ ابتدائی منصوبوں میں افرادی قوت کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے لیبر ٹرین کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے تین لاکھ کے قریب افراد استفادہ کر سکیں گی