کمیلا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون‘سیاہ فام‘ایشائی نائب صدر بن گئیں

امریکی سپریم کورٹ کی جج جسٹس سونیا مارایا نے ان سے عہدے کا حلف لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 جنوری 2021 22:15

کمیلا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون‘سیاہ فام‘ایشائی نائب صدر بن گئیں
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2021ء) کمیلا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون‘سیاہ فام‘ایشائی نائب صدر بن گئی ہیں انہوں نے کیپٹل ہل میں امریکی پارلیمان کی عمارت کے مغربی دروازے کے باہر منعقدہ تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ان سے امریکی سپریم کورٹ کی جج جسٹس سونیا مارایا نے حلف لیا جس کے بعدامریکا کے چیف جسٹس نے جان رابرٹ نے جوبائیڈن سے امریکا کے 46صدر کے عہدے کا حلف لیا .

(جاری ہے)

تقریب کا باضابط آغازامریکا کے قومی ترانے اورروایت کے مطابق خصوصی دعائیہ تقریب سے ہوا قومی ترانہ نامور گلوکارہ لیڈی گاگا نے ملٹری بینڈ کی دھن پر گایاتقریب میں جوبائیڈن اور کمیلا ہیرس کے خاندان کے افراد‘ٹرمپ انتظامیہ کے نائب صدرمائیک پنس اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک ہیں سابق امریکی صدور میں بل کلنٹن اور سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن‘سابق صدور جمی کارٹر‘صدر اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشعل اوبامہ‘ جارج ڈبلیوبش جن کا شمار ری پبلکن پارٹی کے سنیئرلیڈرشپ میں ہوتا ہے شامل ہیں .

حلف اٹھانے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن قوم سے خطاب کررہے ہیں جو امریکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر براہ راست نشر کیا جارہا ہے صدر کلنٹن اورباراک اوبامہ کے خاندانوں کے ساتھ جوبائیڈن کے قریبی روابط ہیں اور دونوں سابق صدر اور خواتین اول نے بائیڈن کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا ہے اسی طرح کہا جارہا ہے کہ بائیڈن کے بش خاندان سے بھی پرانے اور قریبی روابط ہیں .

واشنگٹن کے مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق فوجی دستوں‘سیکریٹ سروس‘ایف بی آئی اورمقامی پولیس سمیت 30ہزار سے زیادہ اہلکار وں کے ساتھ سخت ترین حفاظتی انتظامات میں تقریب جاری ہے ان کے علاوہ ”نہ نظرآنے والے“اہلکار بھی تعینات ہیں واشنگٹن کی فضائی حدود میں کسی بھی کمرشل یا کارگوپروازکو داخل ہونے کی اجازت نہیں صرف ڈیوٹی پر تعینات امریکی فضائیہ کے جنگی جہاز‘ہیلی کاپٹرزاور ڈرونز فضائی نگرانی کررہے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریب کے شرکاءکی اکثریت نے بلٹ پروف جیکٹس پہن رکھی ہیں واضح رہے کہ امریکا کے45ویں صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ تقریب میں شریک نہیں ہوئے وہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9بجے واشنگٹن سے ریاست فلوریڈا روانہ ہوگئے تھے .