وادی سون میں سیاحت کے پراجیکٹس پر جلد کام شروع ہو گا

جمعرات 21 جنوری 2021 11:48

وادی سون میں سیاحت کے پراجیکٹس پر جلد کام شروع ہو گا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء)وادی سون میں سیاحت کے پراجیکٹس پر جلد کام شروع ہو گا.زرائع کے مطابق اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل (OPWC) وویمن فورم لندن کی صدر نورین خان اعوان نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع خوشاب اور عوام کو پسماندگی سے نکالنے کیلئے جدوجہد کا آغاز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پی ٹی آئی حکومت کیجانب سے ضلع خوشاب میں بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں او پی ڈبلیو سی کی صدر محترمہ نورین خان اعوان نے کہا کہ ضلع خوشاب کے مختلف علاقہ جات میں ترقیاتی امورعوامی خو شحالی،روڈز کی تعمیرات جیسے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا جبکہ وادی سون میں سیاحت کے فروغ کے پراجیکٹس پر جلد کام شروع کیا جائے گا-