سیشن کورٹ ‘تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

جمعرات 21 جنوری 2021 14:21

سیشن کورٹ ‘تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) سیشن کورٹ سیکورٹی ٹیم نے انسپکٹر مبشر اعوان کی سربراہی میں ججز گیٹ پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے ایم فور آٹو میٹک ریفل ،ریفل بارہ بور رپیٹر اورتین میگزین برآمد کرلئے گئے ۔ گرفتارہونے والے ملزمان میںشکیل عباس ،قمر عباس اور ابراہیم شامل ہیں ۔سیشن کورٹ سیکورٹی انچارج انسپکٹر مبشر اعوان نے ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :