جیکب آ باد: مختلف واقعات میں دو پو لیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

جمعرات 21 جنوری 2021 20:43

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) جیکب آباد میں مختلف واقعات میں دو پو لیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائین تھانہ کی حدود میں واقع چنہ محلہ میں فٹبال اسٹیٹیم کے گیٹ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 40سالہ محمد حیات بازدانی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ابتدائی تفتیش کے مطابق گرگیج اور بازدانی برادری میں سیاہ کاری کے تنازعہ پر ،مسلح افراد نے قتل کیا ہے مقتول پولیس ہیڈ کوارٹر میں پی ڈی ایس پی کا کمپیوٹر آپریٹر تھاجبکہ دوسرے واقع میں ائیر پورٹ تھانے کی حدود حق باہو محلہ میںجائیداد کے تنازع پر بلوچستان پولیس کے نعمت اللہ سومرو کو بندوق کے فائر کرکے قتل کر دیا گیا