کاشتکاروں کاٹماٹر کی فصل کوہل چلاکر تلف کرنیکااعلان

مقامی ٹماٹر منڈیوں میں آنے کے باوجود تاحال درآمدجاری ہے ، عمران بوذدار

جمعہ 22 جنوری 2021 13:03

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) مقامی ٹماٹرمنڈیوں میں آنے کے باوجودٹماٹروں کی درآمدکا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث کاشتکاروں کی بڑی تنظیم سندھ آبادگاربورڈ کے رہنماں نے اپنے ٹماٹر احتجاجی طورپرتلف کرنے کااعلان کیا ہے ،اس ضمن میں سندھ آبادگاربورڈ کے رہنماں عمران بوذدار اور اسلم مری نے بتایاکہ وفاقی حکومت سندھ کے کاشت کاروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے ، صوبے میں ٹماٹروں کی بھرپور فصل اترنے کے باوجودایران اور دیگرممالک سے ٹماٹردرآمد کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے منڈیوں میں ٹماٹروں کے نرخ انتہائی کم ہوگئے ہیں اور کاشتکاروں کے اخراجات پورے نہیں ہورہے۔

متعلقہ عنوان :