Live Updates

بہت عرصے سے شہزاد اکبر میڈیا پرآکر کاغذ نہیں لہرا رہے، عطا تارڑ

ہمیشہ سے نیب کیسز میں کھودا پہاڑ نکلا چوہا کی مثال ہی بنی ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 جنوری 2021 13:18

بہت عرصے سے شہزاد اکبر میڈیا پرآکر کاغذ نہیں لہرا رہے، عطا تارڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما عطا تاڑر نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے نیب کیسز میں کھودا پہاڑ نکلا چوہا کی مثال ہی بنی ہے، بہت عرصے سے شہزاد اکبر بھی میڈیا پر آ کر کاغذ نہیں لہرا رہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ امید ہے ہائیکورٹ سے حمزہ شہباز کو ضمانت مل جائے، حمزہ شہباز شریف کو قید میں 19 ماہ ہو چکے ہیں، نیب رپورٹ میں درج ہے کہ حمزہ شہباز کیس میں مزید 10سے 12 ماہ لگ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

عطا تارڑ نے کہا کہ براڈ شیٹ کا جب معاہدہ ہوا تو شیخ عظمت نیب پراسیکیوٹر تھے، شیخ عظمت کا براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کرنے کا حق نہیں بنتا۔عطا تارڑ نے کہا کہ حمزہ شہباز کیس میں 110 میں سے پانچ گواہان پر جرح کی گئی ہے،کسی بھی شخص کو بے جا قید میں رکھنے پر انسانی حقوق کا پہلو ہائیکورٹ میں اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاملے کے متعلق مسلم لیگ ن کی پالیسی واضح ہے، براڈ شیٹ کیس میں مفادات کا ٹکراؤ صاف دکھائی دے رہا ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ عدالت سے تعاون کرنے اور ملک سے باہر نہ جانے والے کو قید میں کیوں رکھا جا رہا ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات