بھارت،دھماکا خیز مواد لے جانے والے ٹرک میں دھماکا، پانچ ہلاک

کئی گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے،ٹرک ڈرائیور گرفتار

جمعہ 22 جنوری 2021 14:51

بھارت،دھماکا خیز مواد لے جانے والے ٹرک میں دھماکا، پانچ ہلاک
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) بھارتی ریاست کرناٹکا میں ریلوے کرشنگ سائٹ پر ہونے والے ڈائنامائیٹ کے دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائنامائیٹ سے بھری گاڑی میں دھماکا ریاست کرناٹکا کے علاقے شیو موگا میں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے کرشنگ سائٹ پر کان کنی کے لیے ٹرک میں بارود منتقل کرنے کے دوران دھماکا ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائنامائیٹ کے دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔میڈیا رپوٹس کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریب کے علاقوں میں ہلکی نوعیت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔بھارتی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ٹرک کے مالک کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔