سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کی جانب سے سکھر بیراج کی بحالی کے کام تیزی سے جاری

ہفتہ 23 جنوری 2021 18:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کی جانب سے سکھر بیراج کی بحالی کے کام تیزی سے جاری ، خراب گیٹ نمبر 39تبدیل کا سلسلہ شروع ، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ورلڈ بنک کے تعاون سے ایشیا کے سب سے بڑے نہری نظام سکھر بیراج کی بحالی کے کام کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے جومختلف مراحل میں کیا جائیگا، پہلے مرحلے میں سکھر بیراج کے 6 گیٹ جن میں گیٹ نمبر 33 سے 39 تک شامل ہیں ان کی تبدیلی کے کام اپنے آخری مرحل میں داخل ہو چکا ہے ، پہلے مرحلے کے کام مکمل ہونے کے بعد مزید گیٹس کی بھی مرمت کی جائے گی واضع رہے کہ گیٹوں کی تبدیلی اور مرمت کے کام کی وجہ سے سکھر بیراج 30 جنوری 2021 تک بند رکھاجائیگا اوراس سلسلے میں ٹریفک کو روکنے کیلیے پولیس و رینجرز کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔