پنجاب پولیس کی بدترین نااہلی، مسیحی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان پولیس حراست سے فرار
شیخوپورہ میں کچھ روز قبل نئی نویلی دلہن، مسیحی لڑکی کو دوران ڈکیتی 2 بھائیوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا
محمد علی ہفتہ 23 جنوری 2021 20:31
(جاری ہے)
پولیس حکام کے مطابق پولیس برآمدگی کے سلسلے میں پرویز اور جنید دو بھائیوں کو جائے وقوعہ سے واپس لارہی تھی کہ راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا اور فائرنگ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو چھڑا کر فرار ہوگئے۔
اس واقعے کے بعد ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر نے سب انسپکٹر سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کردیا، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اردو پوائنٹ نے فرار ہونے والے ملزمان سے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کروایا تھا:جنید نامی ملزم نے اردو پوائنٹ کے پروگرام میں اینکر تہمینہ شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لڑکی کو رکشے سے اتار کر نیچے لے گئے اور گن پوائنٹ پر زیادتی کی،ہم نے رکشے میں سوار افراد کی تلاشی لی اور انہیں رسیوں سے باندھ دیا، اس کے بعد میں نے لڑکی سے سوال کیا کہ تمہارا موڈ کیا ہے ؟لڑکی نے ہمیں کہا کہ اگر میں تم لوگوں کی بات مانوں تو مجھے چھوڑ دو گے جس پر ہم نے کہا کہ زیادتی کے بعد تمہیں چھوڑ دیں گے۔جس کے بعد ہم نے لڑکی سے زیادتی کی۔ملزمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ لڑکی نے کوئی مزاحمت نہیں کی اگر وہ کچھ بولتی تو ہم اسے جانے دیتے۔ایک ملزم نے کہا کہ ہم ڈکیتی کرنے کی نیت سے گئے، لیکن لڑکی نے فیشن اور میک اپ کیا ہوا تھا اسے دیکھ کر نیت بدل گئی۔تیسرے ملزم کا کہنا ہے کہ میں نے زیادتی نہیں کی اور میں نے بھائیوں کو بھی یہ کام کرنے سے منع کیا۔جب کہ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے ملزمان دیکھے تھے۔جو ملزمان پکڑے گئے ہیں انہوں نے ہی میرے ساتھ زیادتی کی۔میرا مطالبہ ہے کہ تینوں بھائیوں کو پھانسی دی جائے۔متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے بھی ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.