قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو کوچنگ سے ہٹانے کا فیصلہ بالکل غلط ہوگا،مدثر نذر
مدثر نذر کا حال ہی میں اماراتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ 3سال کامعاہدہ ہوا ہے اور وہ ڈائریکٹر اکیڈمی اور نیشنل سلیکٹر ہوں گے
ہفتہ 23 جنوری 2021 23:17
(جاری ہے)
مدثر نذر کے مطابق اگر کسی پر اعتماد کیا ہے تو اس کو پورا موقع ملنا چاہیے، مصباح الحق کے ساتھ تین سال کا معاہدہ ہوا ہے تو پہلے ہٹانا زیادتی ہوگی، اب جو فیصلہ کرنا تھا وہ ہو چکا، اس لیے فیصلے پر قائم رہناچاہیے اور انہیں قطعی نہیں ہٹانا چاہیے۔
اپنے دور میں گولڈن آرم کے نام سے جانے جانے والے مدثر نذر سمجھتے ہیں کہ چاہے کوئی مکی آرتھر ہو جیف لاسن یا مدثر نذر ہو جب تک کنٹریکٹ ہے وہ پورا ہونا چاہیے کیونکہ جب ایک کوچ آتا ہے تو اپنا پلان لے کر آتا ہے جس کیلئے اسے پورا ٹائم دینا چاہیے جو بھی آئے اسے ٹائم دو یہ نہیں کہ دو ماہ بعد فارغ کر دو۔مدثر نذر کے مطابق میں اختلافات میں نہیں پڑتا نہ الزامات لگاتا ہوں، میں چپکے سے چلا جاتا ہوں لڑنے کی ضرورت نہیں، ٹیسٹ کرکٹ سے جب ریٹائرمنٹ لی تو بغیر کسی کو بتائے انگلینڈ جا کر نوکری شروع کر دی تھی، اب بھی جب مجھے پی سی بی میں لگا کہ انہیں میری ضرورت نہیں تو الگ ہو گیا افسوس تو ہوا لیکن میں شور مچانے والا نہیں ہوں۔مدثر نذر نے کہاکہ مجھے اگر بار بار لوگ بلا رہے ہیں اور بلا کر کام دیتے ہیں، معاہدے کرتے ہیں تو اس کا مطلب کچھ کام کیا ہے تو بلاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.