وفاقی حکومت کا ایف 9پارک کو گروی رکھ کر500ارب قرض لینے کا فیصلہ
750 ایکڑ پر مشتمل پارک کے عوض اجارہ سکوک بانڈز جاری کیے جائیں گے، گزشتہ سال جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو گروی رکھ کر500 ارب جبکہ سرکاری بجلی کی کمپنیوں کو گروی رکھ کر200ارب قرض لیا جاچکا ہے، کابینہ اجلاس میں سمری کی منظوری امکان
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جنوری 2021 21:18
(جاری ہے)
کابینہ کے اجلاس میں اجارہ سکوک بانڈز کے اجراء کیلئے جس میں پارک کو گروی رکھ کر 500 ارب تک قرض حاصل کیا جائے گا۔
اجلاس میں سمری کی منظور کے بعد قرض حاصل کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو گروی رکھ کر500 ارب روپے کا قرض لیا جاچکا ہے،مئی 2020ء میں سرکاری بجلی کی کمپنیوں کو گروی رکھ کر 200 ارب قرض لیا گیا تھا۔ دوسری جانب نیوز ایجنسی کے تحت پاکستان کو جولائی سے دسمبر 6 ماہ میں بیرونی قرض اور امداد کی مد میں 5 ارب 68 کروڑ ڈالر موصول ہوئے جبکہ 2 ارب 92 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا قرضہ ادا کیا گیا۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو 6 ماہ کے دوران 5 ارب 68 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے بیرونی وسائل حاصل ہوئے جبکہ چین نے سیف ڈیپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر فراہم کئے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق موجودہ مالی سال 12 ارب 23 کروڑ ڈالر کے تخمینے میں سے اب تک 46 فیصد فنڈز منتقل ہوچکے ہیں، ایک ارب 63 کروڑ ڈالر بجٹ سپورٹ جبکہ 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ترقیاتی منصوبوں کیلئے ملے۔اے ڈی بی نے ایک ارب 12 کروڑ ڈالر جبکہ عالمی بینک نے 74 کروڑ40 لاکھ ڈالر فراہم کردیئے، امریکہ نے 7 کروڑ، فرانس 3 کروڑ 43 لاکھ ڈالر جبکہ چین نے 9 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کا قرض دیا۔ حکومت نے 6 ماہ کے دوران 10 ارب 36 کروڑ ڈالر واجب الادا قرض میں سے 2 ارب 92 کروڑ 40 لاکھ ڈالر واپس کردیئے۔مزید اہم خبریں
-
وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا، جو چاہے مجھ پر ظلم کرو
-
وفاقی وزیر تجارت کی ٹریڈ پورٹل کو دوسرے پورٹلز سے منسلک کرنے اور ای کامرس سے متعلق نئی پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جنگل راج ججز سمیت جس بھی ناپسندیدہ شخصیت کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، لندن جائیدادوں کے اسیر اس کرائے کے ٹٹو کو چابی دی جاتی ہے
-
اسپین کے بعد آئرلینڈ اور ناروے نے بھی فلسطینی ریاست کو باضاطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کردیا
-
فلسطین میں امدادی سامان پہنچانے کے لیے رفح باڈرپر کراسنگ دوبارہ فعال کرنے کی کوششوں پر اسرائیل کا شدید ردعمل
-
امریکی ماہرین کا بڑھاپے کے اثرات ختم کرنے کے حیران کن تجربے کے کامیاب ہونے کا دعوی
-
ایم کیو ایم نے نیب قوانین میں کی جانے والی ترامیم کو نامناسب قرار دے دیا
-
ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے حوالے سے قرارداد مسترد کردی
-
تربیلا ڈیم کا پانچواں توسیعی منصوبہ 2026 میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا
-
واٹس ایپ نے ”وائس اسٹیٹس“کا دورانیہ 30 سیکنڈز سے بڑھا کر 60 سیکنڈز کردیا
-
جنرل پاشا سے شروع ہونے والا انقلاب ظہیرالسلام سے گزر کر فیض حمید تک آیا
-
اسرائیلی حراست میں فلسطینیوں کے ساتھ ’غیر انسانی سلوک‘ پر تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.