راولپنڈی میں بیٹے کی مبینہ فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق

راولپنڈی میں قتل کا افسوناک واقعہ، بیٹے نے ہی مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے باپ اور بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 24 جنوری 2021 10:30

راولپنڈی میں بیٹے کی مبینہ فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
روالپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2021ء)   راولپنڈی میں قتل کا افسوناک واقعہ پیش آیا ، جس میں بیٹے نے ہی مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے باپ اور بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں  فائرنگ کر کے کار شوروم کے مالک اور اس کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ راولپنڈی میں کار چوک کے قریب ایک کار شوروم پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں شوروم کا مالک شریف اور اس کا بیٹا عدیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فائرنگ شریف کے دوسرے بیٹے نے کی اور موقع سے فرار ہو گیا، دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جلد مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

باپ کو قتل کرنے والے بیٹے کی تلاش بھی پولیس نے شروع کر دی اور اس کے لیے پولیش کی ٹیم چھاپے مار رہی ہے، پولیس حکام نے کہا ہے کہ بہت جلد مجرم کو گرفتار کرکے کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا

ملک بھر میں قتل کی وارداتوں میں بڑھوتری دیکھنے میں آئی اور پولیس مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں بھی ناکام ہوئی ہے، ملکی حالات اور گھریلو ناچاکی کی وجہ سے بھی قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ راولپنڈی میں پیش آنے والے واقعے کے محرکات کیا تھے، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا اور بہت جلد رپورٹ تیار کر کے افسوناک واقعے کی وجوہات بارے بتایا جائے گا