مجھ پر الزام ہے میں نیکسی کو نوکری دلوائی ہے، آغا سراج درانی

یہ زیادتی ہے کسی کی فیملی کے خلاف کیسز بنائے جائیں، میری فیملی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم کیسز کا سامنا کریں گے، اسپیکرسندھ اسمبلی

پیر 25 جنوری 2021 17:53

مجھ پر الزام ہے میں نیکسی کو نوکری دلوائی ہے، آغا سراج درانی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ مجھ پر الزام ہے میں نے کسی کو نوکری دلوائی ہے۔احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم سیاست دان ہیں لوگ ہمارے پاس آتے ہیں، لوگ ملازمت کا کہتے ہیں توہم ان کی سفارش کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھ پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کاریفرنس چل رہا ہے، میری فیملی کے خلاف کیسز بنائے گئے۔آغا سراج درانی نے کہا کہ یہ زیادتی ہے کہ کسی کی فیملی کے خلاف کیسز بنائے جائیں، میری فیملی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم کیسز کا سامنا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اپنے لیے، حکومت اپنے لیے سوچتی ہے، دیکھتے ہیں کون جیتتا ہے۔

متعلقہ عنوان :