دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 26 جنوری 2021 13:03

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 16000کیوسک اور اخرج 23000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد8200 کیوسک اور اخراج 8200کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد9100 کیوسک اور اخراج100کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد7100کیوسک اور اخراج صفرکیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد32600کیوسک اور اخراج 32600کیوسک،چشمہ آمد27400کیوسک اوراخراج 32500کیوسک، تونسہ آمد23500 کیوسک اور اخراج23000 کیوسک، پنجند آمد24100 کیوسک اور اخراج 20500 کیوسک،گدو آمد 37900کیوسک اور اخراج 30300 کیوسک، سکھر آمد31100کیوسک اور اخراج 17400 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد7700 کیوسک اور اخراج 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1470.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.960 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1173.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.856 ملین ایکڑ فٹجبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 642.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.066 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔