
ہلال ِاحمر کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں، ابرار الحق
ادارہ میں اصلاحات لائی جارہی ہیں، نئے شعبہ جات کا قیام اِسی سلسلے کی کڑی ہے، زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا، غلط کار کیلئے ہلال ِاحمر میں کوئی گنجائش نہیں
عمر جمشید
بدھ 27 جنوری 2021
17:45

(جاری ہے)
متذکرہ انسانی خدمت کے شعبوں میں تعاون و مدد کیلئے متعدد مقامی اور عالمی تنظیموں سے رابطے میں ہیں۔ سماجی خدمات کے فروغ کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں گی۔
چیئرمین ہلالِ احمر ابرار الحق نے اِس عزم کا اعادہ کیا کہ ہلالِ احمر کو فوری انسانی مدد کے رول ماڈل میں تبدیل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی متعدد مثبت تبدیلیاں لاچکے ہیں۔ بہتری کی گنجائش اب بھی موجود ہے۔ ہم نے جدت کو اپنانا ہے اورٹرانسفارمیشن سے ہلالِ احمر کو پوری دنیا میں حاصل مقام میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نئے شعبہ جات کا قیام عمل میں لایا ہے جو پہلے فعال نہ تھے اور ناگزیر ہیں۔ میرے فلاحی تجربہ اور انسانی خدمات کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے صفِ اوّل کے انسانی خدمت کے ادارہ ہلال ِاحمر کی ذمہ داری سونپی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اقدامات ہلالِ احمر کی بہتری کیلئے کیے جارہے ہیں۔اُن کا کہنا تھاکہ کورونا وباء جیسے مشکل حالات میں ہلالِ احمر کی کاوشوں اور خدمات کو نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔ ہمارے اقدامات کو تسلیم کیا جانا ہلال ِاحمر کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ ابرار الحق کا کہنا تھا کہ ہلالِ احمر میں ٹرانسفارمیشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ ہیومن ریسورس،انوینٹری، فنانس، ٹرانسپورٹ اور پروکیورمنٹ کے شعبوں میں شفافیت لائی جاسکے۔ چیئرمین ہلالِ احمر ابرار الحق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہلالِ احمر میں اُٹھائے جانے والے اقدامات کے خلاف مہم چلائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلالِ احمر میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی اور بد دیانتی کی اب کوئی گنجائش نہیں۔ ہم زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ میں یہاں ہلالِ احمر میں مکمل اصلاحات کیلئے آیا ہوں کسی بھی غلط کار کیلئے کسی بھی قسم کے این آراو کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹانے کا فیصلہ معطل، عہدے پربحال
-
سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، ستلج میں بڑا ریلا لودھراں‘بہاولپورکے دیہات خطرے میں
-
ریلوے ڈویژن پشاور کا تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن، اربوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے زمین واگزار کرالی گئی
-
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
پنجاب میں سیلاب کا زور ٹوٹنے لگا، سندھ کے بیراجوں پر دباﺅ، کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا
-
وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
-
عمران خان کی اے ٹی سی میں ویڈیو لنک کے بجائے پیش ہونے کیلئے درخواست دائر
-
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
-
کرغیزستان: نئے میڈیا قانون کے تحت دو صحافیوں کو قید کی سزا
-
افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے. عاصم افتخار
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہیں.سعودی وزیر دفاع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.