وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے آبائی علاقے مٹہ میں کھلی کچہری
عوام کی جانب سے دریائے سوات کے اردگرد تعمیراتی میٹریل کے لئے غیر قانونی کھدائی کی روک تھام کے لئے شروع کی جانی والی کارروائی پر شکریہ iعوام کی ڈی سی سوات کو کارروائی جاری رکھنے کی درخواست
بدھ 27 جنوری 2021 23:44
(جاری ہے)
ضلعی انتظامیہ ضلعی محکموں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے عوامی تجاویز کا خیر مقدم کرتی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جنید خان نے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جمعہ کے دن تسلسل سے کرنے کا عندیہ دیا۔
جنید خان کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر میں انتظار کے کلچر کو ختم کر کے تیز ترین سروس ڈیلیوری یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں اور عمومی تعمیراتی کاموں کے لئے میٹر ئیل کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس لئے اس شعبہ سے بہت سے لوگوں کا کاروبار وابستہ ہوگیا ہے۔ اس شعبہ کے لئے خصوصی پلان لے کر آرہے ہیں تاکہ کاروبار سے وابستہ لوگوں کو مشکلات بھی نہ ہوں اور سوات میں قدرتی ماحول کو بھی خطرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔ ضلعی انتظامیہ و دیگر سرکاری دفاتر عوام کے لئے کھلے ہیں اور شکایات کی صورت میں اب سخت کارروائی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آغاز ضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکار سے ہوگی اور شکایت کی صورت میں پہلے معطلی کے آرڈرز ہونگے اور انکوائری بعد میں ہوگی۔ کسی بھی محکمہ میں کرپشن برداشت نہیں ہوگی، میرٹ اور شفافیت اولین ترجیح ہوگی۔ کھلی کچہری سے پہلے ڈپٹی کمشنر نے ریونیو دربار بھی لگایا اور عوامی مسائل حل کئے۔ ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے سوات کے تحصیلوں اور ضلعی صدر مقام میں کھلی کچہری اور ریونیو دربار کے ساتھ ساتھ آن لائن ذریعوں سے رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے اس تسلسل کو مذید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.