ملائیشیاء سے طیارہ واپس لینے کیلئے معاملات طے پا گئے ہیں،ترجمان پی آئی اے

بدھ 27 جنوری 2021 20:45

ملائیشیاء سے طیارہ واپس لینے کیلئے معاملات طے پا گئے ہیں،ترجمان پی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کی ضبطگی کا معاملہ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے ساتھ معاملات طے پاگئے . دونوں کی باہمی رضامندی سے ملائیشیا عدالت میں کیس خارج اور طیارہ پی آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ پی آئی اے جہاز کو مسافر پرواز پی کے 895 کے طورپر آپریٹ کرکے 29 جنوری کو اسلام آ باد واپس لے کر آئے گی۔طیارہ واپس لانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں اور عملے کو پاکستان سے روانہ کیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :