ملک میں موٹرویز کا نیا جال بچھانے کی تیاریاں
رواں سال 4 نئی موٹرویز حیدرآباد سکھر، دیر سوات ، ڈی آئی خان پشاور، سیالکوٹ کھاریاں راولپنڈی کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ
محمد علی بدھ 27 جنوری 2021 20:43
(جاری ہے)
اس منصوبے کی تکمیل سے پشاور تا کراچی موٹروے مکمل ہو جائے گی۔ سکھر تا حیدرآباد موٹروے 306 کلومیٹر طویل ہوگی۔
گزشتہ سال خبر سامنے آئی تھی کہ 306 کلومیٹر طویل موٹروے منصوبے کے ٹینڈر کے دوران غیر ملکی کمپنیوں نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا، صرف ایک کمپنی کی جانب سے بولی میں حصہ لیا گیا۔ بتایا گیا تھا کہ سی پیک کے تحت 204.28 ارب روپے کی لاگت کی سکھر تا حیدرآباد موٹر وے (ایم 6) کی تعمیر گزشتہ سال کے آخر تک شروع ہوگی، تاہم بعد ازاں مختلف وجوہات کی بنا پر منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ اور اب بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے آغاز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس موٹروے کی تکمیل کے ساتھ ہی مشرقی روٹ پر پشاور تا کراچی موٹر وے پرسفر کا وقت کم ہوجائے گا۔ یہ ملک کی چوتھی طویل ترین موٹروے ہوگی۔ سکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کے حوالے سے 2016 میں ابتدائی کام کا آغاز کیا گیا تھا، تاہم تحریک اںصاف کی حکومت آنے کے بعد منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ پھر گزشتہ سال ایکنک کی جانب سے منصوبے کی تعمیر شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ دوسری جانب وزارت مواصلات کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال ناصرف سکھر حیدرآباد، بلکہ دیگر کئی موٹرویز منصوبوں کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔ ان میں سوات موٹروے فیز 2، ڈی آئی خان پشاور موٹروے، دیر موٹروے اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
-
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
-
الجزائر سے گوانتانامو بے کے سابقہ قیدی کی رہائی کا مطالبہ
-
خدا کے لئے ہماری فوج کو بچالیا جائے ، ڈاکٹرعارف علوی
-
پرویز خٹک نے مجھے کہا تھا قمر باجوہ کہہ رہا عمران خان سے کہو مجھے 6 مہینے کی ایکسٹینشن دو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.