حکومت نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

بدھ 27 جنوری 2021 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) حکومت نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے منصوبوں کی کارکردگی کی نگرانی کیلئے گیارہ رکنی کمیٹی کی تشکیل دیدی،کمیٹی کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے وفاقی منصوبوں کا ترجیحی بنیادوں پر جائزہ لے گی، کمیٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی دستیابی کیلئے کام کرے گی، وفاقی منصوبوں میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور مکمل کرنے کی راہ ہموار کرے گی، کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن جہانزیب خان ہونگے، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری اقتصادی امور، سیکرٹری ریلوے اور سیکرٹری آبی وسائل کمیٹی ممبران ہونگے، چیئرمین این ڈی ایم اے، چیئرمین واپڈا اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی بھی کمیٹی ممبران میں شامل ہیں

متعلقہ عنوان :