25فروری کے بعد شاپنگ بیگز کے استعمال پر بلا تفریق کارروائی ہو گی‘ڈپٹی کمشنر سرگودھا

جمعرات 28 جنوری 2021 12:43

25فروری کے بعد شاپنگ بیگز کے استعمال پر بلا تفریق کارروائی ہو گی‘ڈپٹی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء)ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے 25فروری کے بعد تمام پرائس مجسٹریٹس کو بائیو گریڈایبل شاپنگ بیگز استعمال نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کاروائی کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں مختلف اداروں نے پلاسٹک فری سرگودہا کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے آگاہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام تعلیمی اداروں ‘ بازاروں ‘ مارکیٹوں ‘ پبلک مقامات او رٹرانسپوٹروں میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کی روک تھام کے حوالے سے سٹیمر ‘ بینرز اورپینا فلیکس آویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔