ملائیشیا پاکستان ہائی کمیشن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم جبر تشدد اور ماوں بہنوں کی عصمت دری، جوان بیٹوں کی ماورائے عدالت گمشدگیوں اور شہادتوں پر بھارتی مظالم سفارتی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالہ سے “تحریک آزادی کشمیر “ کے عنوان سے تصویری نمائش کا آغاز کیا گیا

تصویری نمائش میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی عکس بندیوں کو دکھایا گیا ہے جس سے دنیا کو بھارت کے ظلم اور انسانی حقوق کی پامالی پر متوجہ کیا جائے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 28 جنوری 2021 16:06

ملائیشیا پاکستان ہائی کمیشن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم جبر تشدد ..
ملائیشیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2021ء) ملائیشیا پاکستان ہائی کمیشن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم جبر تشدد اور ماوں بہنوں کی عصمت دری، جوان بیٹوں کی ماورائے عدالت گمشدگیوں اور شہادتوں پر بھارتی مظالم سفارتی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالہ سے ملائیشیا میں پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے “تحریک آزادی کشمیر “ کے عنوان سے تصویری نمائش کا آغاز کیا گیا۔



تصویری نمائش میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی عکس بندیوں کو دکھایا گیا ہے جس سے دنیا کو بھارت کے ظلم اور انسانی حقوق کی پامالی پر متوجہ کیا جائے گا پاکستان ہائی کمیشن کے زیر انتظام یہ نمائش دو ہفتے تک رہے گئی نمائش کا افتتاحی تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ کے ساتھ H.C شہزاد حسین , ڈیفنس کمانڈر ابرار اسحاق , ویزہ کونسلر یاسر کیانی , ٹریڈ کونسلر شفقت نیازی ویلفیئر اتاشی غلام حیدر کے علاوہ متعدد پاکستانی و ملائشئین شرکاء بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)



شرکائے تقریب سے مخاطب ہوتے ہوئے محترمہ آمنہ بلوچ صاحبہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ “پاکستان ہائی کمیشن میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالہ سے بذریعہ تصویری نمائش ،ملائیشین عوام کو بھارتی مظالم کا مکروہ چہرہ دکھانا اس بات کا عکاس ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آذادی تک پاکستان “تحریک آزادی کشمیر “سفارتی سطح پر اجاگر کرتے ہوئے یہ جنگ جاری رکھے گا،اور اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔