کیون پیٹرسن چنائی ٹیسٹ میں بدترین شکست پر بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے

ہندوستانوں ، یاد رکھنا میں نے آپکو انتباہ دیا تھا کہ آسٹریلیا کو اسکے ہوم گرائونڈ پر شکست دینے کے بعد اتنا زیادہ جشن نہ منائو: سابق برطانوی کپتان کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 9 فروری 2021 16:48

کیون پیٹرسن چنائی ٹیسٹ میں بدترین شکست پر بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 فروری 2021ء ) سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن نے منگل کے روز چنائی کے ایم اے چدمبرم سٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف 227 رنز سے شکست پر بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانا شروع کردیا، اس کامیابی کے بعد مہمان ٹیم نے 4 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ حال ہی میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف گابا،برسبین میں چوتھے ٹیسٹ میچ میں 328 رنز کا تعاقب کیا تھا ،بھارتی ٹیم 1988ء میں ویسٹ انڈیز کے بعد سے آسٹریلین ٹیم کو اس میدان میں شکست دینے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 40 سالہ کیون پیٹرسن نے ہندی میں ایک ٹویٹ بھیجا جس میں انہوں نے آسٹریلیا میں ہندوستان کی ٹیسٹ سیریز میں جیت کو یاد کیا۔

(جاری ہے)

پیٹرسن نے ٹویٹ کیا ’ہندوستانوں ، یاد رکھنا میں نے آپ کو انتباہ دیا تھا کہ آسٹریلیا کو اس کے ہوم گرائونڈ پر شکست دینے کے بعد آپ اتنا زیادہ جشن نہ منائو‘۔

انگلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 420 رنز کا مشکل ہدف دیا تھا تاہم میزبان ٹیم آخری دن کے دوسرے سیشن میں 192 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، کپتان ویرات کوہلی 72 کے ساتھ نمایاں رہے۔

اوپنر شبمان گل نے 50 رنز بنائے لیکن بھارتی ٹیم کی جیمز اینڈرسن (3/17) کی ریورس سوئنگ کی مہارت اور بائیں ہاتھ کے سپنر جیک لیچ (4/76) کے سامنے ایک نہ چلی ۔ انگلینڈ کی غیر ملکی سرزمین پر یہ لگاتار چھٹی کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :