نسیم وکی کا لکھا ہوا اسٹیج ڈرامہ’’ خوابوں کی رانی ‘‘ تماثیل تھیٹر میں شروع ہو گیا

ہفتہ 13 فروری 2021 12:42

نسیم وکی کا لکھا ہوا اسٹیج ڈرامہ’’ خوابوں کی رانی ‘‘ تماثیل تھیٹر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2021ء) نامور اداکار و رائٹر نسیم وکی کا لکھا ہوا اسٹیج ڈرامہ ’’ خوابوں کی رانی ‘‘ تماثیل تھیٹر میں شروع ہو گیا ۔

(جاری ہے)

نسیم وکی نہ صرف اس ڈرامے کی ہدایات کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں بلکہ خو دبھی اداکاری کر رہے ہیں۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں طاہر انجم، شاہد خان، نایاب خان، وردہ، مہک نور،سبین خان ،طاہر نوشاد،گڈو کمال ،سرور میلسی ،گوشی خان، حامد رنگیلا اور دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر کاشف وکی ہیں۔