محکمہ انہار کی ملی بھگت سے کاشتکاروں کا پانی چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا ،ٹیل کے کاشتکار رل گئے، رقبے بنجر ہونے لگے
جمعہ 19 فروری 2021 14:29
(جاری ہے)
گزشتہ کچھ سالوں سے فصلات کی اوسط پیداوار میں کمی کی وجہ سے کسان اس وقت سخت پریشانی کا شکار ہے اور معاشی طور پر کمزور ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود اپنی جمع پونجی اس گندم کی فصل پر لگا دی اب تک نہری پانی نہ ھونے کی وجہ سے کسان مہنگا ڈیزل خریدنے پر مجبور تاکہ اپنی گندم کی فصل کو پانی دے سکے ۔
نہری پانی آچکا ہے لیکن ٹیل کے کاشتکاروں کو پانی سے محروم رکھا جا رہا ھے جو کہ بہت بڑا ظلم ہے پانی چوری کو روکنے میں مقامی عملہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے کیونکہ مقامی کرپٹ عملے کی ملی بھگت سے ہی چوری کا یہ سلسلہ جاری ہے اورمزید یہ کہ نہروں کی ناقص صفائی سے ٹیل کے کاشتکار تک پانی کی فراہمی ناممکن ہوچکی یے نہروں کی صفائی کے نام پر ہر سال لاکھوں روپے کے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں لیکن عملی طور پر کوئی کام نظر نہیں آتا آفیسران دفتروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے لگے ٹیل کے کاشتکاروں عمر لنگڑیال، قاسم خان، شجاعت جتوئی، حامد رحیم و دیگر نے کہا ہے کہ ان طاقتور لوگوں نے ہمیشہ ان مبینہ کرپٹ آفیسران سے ملکر پانی چوری کر کے ہمارا حق غضب کیا ہوا ہے کئ بار ان کے خلاف تحریری درخواستیں بھی دیں لیکن محکمہ انہار کے آفیسرران کی طرف سے آج تک کوئی کاروائی نہ ہوسکی مذید انکا کہنا تھا کہ ٹیل تک پانی کی عدم فراہمی سے ہمارے رقبے بنجر ہو رہے ہیں ٹیل کے کاشتکاروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، سیکرٹری ایریگیشن اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑہ سے اپیل کی ہے کہ پانی چوری کو روکا جائے اور ان طاقتور پانی چوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اگر پانی چوری کا سلسلہ کو نہ روکا گیا تو ایس ڈی او انہار علی پور کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید زراعت کی خبریں
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.